مشرق وسطی

بحرین میں مظاہروں کاسلسلہ جاری

shiitenews bahrinبحرین کے عوام نے ایک بار پھر اپنے ملک کی شاہی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے کۓ ہیں۔
العالم ٹی وی چينل کی رپورٹ کے مطابق سترہ اور کرزکان سمیت بحرین کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں گزشتہ شب بحرینی عوام نے مظاہرے کر کے شاہی حکومت کی سرنگونی اور اس حکومت کی

جیلوں میں قید بحرینی باشندوں کی آزادی پرزوردیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب بحرین کی شاہی حکومت کے مخالفین کا ایک وفد اس حکومت کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لۓ مصر کی سیاسی جماعتوں اور حکام کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہےکہ بحرینی عوام فروری کے وسط سے ملک کی شاہی حکومت کے خلاف احتجاج کر کے آل خلیفہ کی ظالمانہ حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لیکن بحرینی سیکورٹی فور‎‎سز غاصب سعودی عرب کے فوجیوں کی مدد سے ان کو کچل رہے ہیں۔ دریں اثناء لبنان میں فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے رکن ابوالغزلان نے بحرین میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازش کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ابوالغزلان نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کو بحرین میں انقلاب کی کامیابی پر تشویش لاحق ہے ۔ اس لۓ وہ بحرین کی شاہی حکومت کی مدد کر کے عوامی احتجاجات کو کچلنے کے درپے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button