مشرق وسطی

بحرين ميں حکومت مخالف مظاہروں ميں شدت

shiitenews hold protest shiaبحرين ميں انقلابي تحريک اور عوام کے مظاہروں ميں شدت آگئي ہے جس نے آل خليفہ حکومت کے ساتھ ہي خليج فارس کي ديگر ساحلي حکومتوں کو بھي وحشت زدہ کرديا ہے.
ابنا: المنار ٹي وي کے مطابق آل خليفہ حکومت کے ذريعے عام شہريوں پر تشدد اور مظاہرين کو کچلنے کي پاليسي جاري رکھے جانے کے باوجود انقلابيوں نےملک ميں اصلاحات اور موجودہ حکومت کي تبديلي کے اپنے مطالبات کو لئے احتجاجي مظاہروں کو تيز کرديا ہے –
دوسري طرف بحريني حکومت کي طرف سے بھي انقلابي نوجوانوں کي گرفتاري کا سلسلہ جاري ہے – يہ انقلابي نوجوان ان سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کررہے ہيں جنھيں آل خليفہ حکومت نے مظاہروں ميں شرکت کے جرم ميں جيلوں ميں بند کررکھا ہے-
دريں اثنا ايک ايسے وقت جب بحرين کے حالات انتہائي بحراني اور کشيدہ ہيں خليج فارس کے عرب ملکوں کے فوجي سربراہوں نے بحرين کے بارے ميں ايک ہنگامي اجلاس تشکيل ديا ہے- اس اجلاس ميں بحرين ميں ايک مستقل فوجي اڈے کے قيام کا جائزہ ليا گيا تاکہ اس طرح بحريني حکومت کي حمايت اور اس کو گرنے سے بچايا جاسکے – اس فوجي اڈے کے قيام کا ايک مقصد يہ بھي ہے کہ خليج فارس کے ديگر ملکوں ميں بحرين جيسي انقلابي تحريک کے اثرات کو روکا جائے – 
اس درميان بحرين کي حزب اختلاف کي سب سے بڑي جماعت جميعت الوفاق نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ وہ ملک گير احتجاجي مظاہروں کي دعوت کے اپنے فيصلے سے پيچھے نہيں ہٹے گي جو جمعہ کوہوں گے – بحرين کي اس سياسي جماعت نےملک ميں تعليمي سال کے آغاز کے موقع پر بحريني حکام سے کہا ہے کہ وہ اسکولوں پر حکومتي کارندوں کے ممکنہ حملوں پر روک لگائيں اور اساتذہ کو اسکولوں اور کالجوں سے نکالنے اور ان پر مقدمہ چلائے جانے کا سلسلہ بند کريں –
ادھر بحرين کي جيلوں ميں دوسوسے زيادہ سياسي قيديوں نے بھوک ہڑتال کررکھي ہے جن ميں سے سترہ افراد کو جسماني صحت بہت زيادہ خراب ہوجانے کے باعث اسپتالوں ميں منتقل کرنا پڑا ہے – بحرين کے ايک سياسي رہنما کريم محروس نے کہا ہے کہ جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کي طرف سے بھوک ہڑتال کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے اور اب تک مختلف جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کے تيرہ گروہوں نے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کرديا ہے- کريم محروس نے کہا کہ بہت سے قيديوں کي جسماني حالت کافي حدتک بگڑ جانے کے باعث انہيں اسپتالوں ميں منتقل کرديا گيا ہے جس کے بعد بحريني حکومت کے اس دعوے کي قلعي کھل جاتي ہے کہ جيلوں ميں کسي بھي قيدي نے بھو ک ہڑتال نہيں کي ہے-
يہ بھي اطلاعات ہيں کہ بحرين اورسعودي عرب کي فوجوں نے امريکا ميں تيارشدہ زہريلي گيسوں کے بموں کا مظاہرين پر استعمال کيا ہے اور يہ سلسلہ رہائشي علاقوں ميں بدستور جاري ہے بحرين کي آل خليفہ حکومت گذشتہ فروري کے مہينے سے اب تک عالمي اداروں کي خاموشي سے فائدہ اٹھا کر بحريني عوام کے پرامن مظاہروں کو بے دردي کے ساتھ کچل رہي ہے چنانچہ اب تک بحرين اور سعودي عرب کي فوجوں کے ہاتھوں سيکڑوں بحريني شہيد ہوچکے ہيں –

متعلقہ مضامین

Back to top button