مشرق وسطی

بحريني اور سعودي فوجيوں کا مظاہرين پر حملہ ، سن رسيدہ خاتون شہيد

manamaحرين ميں مقامي سيکوٹي فورس اور سعودي فوجيوں کے حملے ميں ايک سن رسيدہ خاتون شہيد اور کئي افراد زخمي ہو گئےـ
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق دار الحکومت منامہ کے نزديک بحريني اور سعودي فوجيوں نے مظاہرين پر حملہ کيا اور بے تحاشا آنسو گيس کا استعمال کيا جس کے نتيجے ميں ايک سن رسيدہ خاتون کي شہادت واقع ہو گئي اور کئي افراد زخمي ہوئےـ
يہ واقعہ بني جمرہ نامي بستي ميں پيش آياـ زخميوں ميں دو کي حالت تشويش ناک ہےـ اس علاقے ميں ہزاروں کي تعداد ميں عوام نے مظاہرے کرکے آل خليفہ کي شاہي حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کياـ
مظاہرين نے بحرين ميں سعودي فوجيوں کي مداخلت کي مذمت کي اور ان کے فوري انخلاء کي ضرورت پر زور دياـ
الدراز کے علاقے ميں بھي ہزاروں کي تعداد ميں لوگوں نے مظاہرے کئے اور حکومت کے ساتھ مذاکرات سے کنارہ کشي کرنے کے الوفاق پارٹي کے فيصلے کي حمايت کا اعلان کياـ
بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت الوفاق نے اعلان کيا ہے کہ وہ مذاکرات سے نکل رہي ہے کيونکہ اس کے مطالبات کو نظر انداز کيا جا رہا ہے اور مذاکرات پر حکومت کے حامي افراد کا غلبہ ہےـ الوفاق پارٹي کے رہنما شيخ علي سلمان نے کہا کہ ہم منتخب حکومت، منتخب پارليمنٹ، آزاد عدليہ اور ہر شہري کو ايک ووٹ کا حق ديئے جانے کے اپنے مطالبے پر قائم ہيں.

متعلقہ مضامین

Back to top button