مشرق وسطی

بحرین میں آمریت کےخلاف مظاہرےجاری ہیں

shiitenews_Al_Wefaq_So_Called_Bahrain_National_Dialogue_Will_Not_Lead_to_Solutionبحرین کےمختلف شہروں میں شاہی حکومت کےخلاف عوامی مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے ۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوما نے الدیر، کرباباد ، ابوصبیع، اور سنابس علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کرکے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں اور ہزاروں افراد کو ملازمتوں سے نکالے جانے کی مذمت کی۔ بحرینی مظاہرین نے پرزور مطالبہ کیا کہ باہری لوگوں کو بحرین کی شہریت دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ آل خلیفہ کے فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسوگيس کے گولے داغے اور ربڑ کی گولیاں چلائيں۔ ادھر چودہ فروری کے اتحاد نامی انقلابی گروہ نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والوں سے کہا ہےکہ وہ مذاکرت سے نکل جائيں اور عوام سے آکر مل جائيں ۔ قابل ذکر ہے عالمی ماہرین قانون آل خلیفہ کی انسانیت سوز کاروائيوں کے جرم میں اس پر ہیگ کی عالمی عدالت میں مقدمہ چلاناچاہتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button