مشرق وسطی

ملت بحرین مظاہرےجاری رکھےگی

shiitenews_Bahrainis_plan_new_Friday_protestsبحرین میں آل خلیفہ کی تشدد پسند پالیسیوں کوخاطر میں نہ لاتےہوئے ملت بحرین نے احتجاج جاری رکھا ہے۔  رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ نے جارح سعودی فوجیوں کی مدد سے ملت بحرین کو اپنی تشدد آمیز کاروائيوں کا نشانہ بنایا ہوا ہے لیکن ملت بحرین ان تمام مصائب کا مقابلہ کرتےہوئے اپنے مطالبات پیش کررہی ہے اور اس نےاعلان کیا ہےکہ تحریک جاری رہےگی ۔ یادرہے کہ بحرین کی حکومت ایک طرف تو مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی اور دوسری طرف سےقوم کو مظالم کا نشانہ بھی بنارہی ہے۔  یادرہے ملت بحرین نے چودہ فروری سے آل خلیفہ کے خلاف تحریک شروع کی تھی ۔
ملت بحرین نے آج پھر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مظاہرہ سترہ علاقے میں ہوگا۔ بحرین کے ایک انقلابی رہنما کریم محروس نے العالم سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ بحرینی قوم کی انقلابی تحریک دوہفتے قبل آنے والی رکاوٹوں کےباوجود جاری رہے گي۔ کریم المحروس نے کہا کہ ملت بحرین سترہ میں آج کے دن دوبارہ اپنے مطالبات پر تاکید کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کرے گي۔ انہوں نے سعودی عرب اور کویت کے قبائيلیوں نیز پاکستانیوں کو بحرین کی شہریت دینے کے آل خلیفہ کے اقدام کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ شہریت دینے کا اقدام ایک فرقہ وارانہ اور سیاسی اقدام ہے جو وزارت داخلہ اور فوج خاص اھداف کےتحت انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کے بادشاہ اپنے وسیع اختیارات سے غلط فائدہ اٹھارہےہیں اور عوامی تحریک کےمقابل اپنی ناکامیوں کو چھپانے کےلے یہ اقدام کررہےہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ بحرین کی انقلابی شاعرہ آیات القرمزی کو جیل سے رہاکرکے ان کے گھر میں نظر بند کردیا گيا ہے۔آيات القرمزی کوجن کی عمر بیس برس ہے کئي مہینوں قبل گرفتار کیا گیا تھا اور آل خلیفہ اور سعودی جارحین نے انہيں بری طرح جسمانی ایذائيں پہنچائي ہیں۔ آیات القرمزی نے کہا کہ وہ بحرین میں اصلاحات کے لئے انقلابی اشعار کہتی رہیں گي ۔ آل خلیفہ کی فوجی عدالت نے آیات القرمزی کو ایک سال قید کی سزاسنائي ہے۔ انہیں بحرین کےحکام کے خلاف انقلابی اشعار کہنے اور پڑھنے کےجرم میں گرفتار کیا گيا تھا۔ آل خلیفہ کی حکومت نے ہزاروں انقلابیوں کوگرفتار کیا ہے۔ ملت بحرین اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے کےلئےتحریک چلارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button