بحرين ميں پرامن مظاہرين پر آل خلیفہ اور آل سعود کے حملے

بحرين کے عوام نے اپنے مظاہروں ميں آل خليفہ حکومت کے خاتمے پر زور ديا ہے –رپورٹ کے مطابق سعودي اور بحريني افواج نے پر امن مظاہرين پر حملہ کرکے بہت سے لوگوں کو زخمي کرديا- بحرين ميں فروري کے وسط سے جمہوريت کے لئے عوام کے مظاہرے جاري ہيں- اس دوران عوام کي سرکوبي کے لئے سعودي عرب اور متحدہ عرب امارات سميت کئي عرب ملکوں کي حکومتوں نے اپنے فوجي بحرين بھيجے جنہوں نے عوام کي وحشيانہ سرکوبي کے ذريعے ان کي انقلابي تحريک کو کچلنے کي کوشش کي ہے ليکن عوام نے بحريني اور غير بحريني فوجيوں کي وحشيانہ کاروائيوں، سو سے زائد افراد کي شہادت اور ايک ہزار سے زائد کي گرفتاري کے باوجود اپني تحريک جاري رکھي ہے –








