مشرق وسطی

بحرین: انسانی حقوق کی پامالی

bahrain_haqooqبحرین کے انسانی حقوق مرکز نے ملکی کھلاڑیوں اور طلبہ پر حکومتی دباؤ کی مذمت کی ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے کہا ہے کہ اب تک ڈیڑھ سو زائد کھلاڑیوں کو آل خلیفہ حکومت سے اپنی ناراضگي کا اظہار کرنے کی بنا پر گرفتار کرکے فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گيا ہے یا انہیں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے سے روک دیا گيا ہے۔
کھلاڑیوں کے خلاف یہ اقدامات اس وقت شروع ہوئے جب بحرین کی نوجوانوں اور کھیل کی اعلی کونسل کے سربراہ ناصر بن حمد آل خلیفہ نے کھلاڑیوں کی حکومت مخالف سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔
دوسری جانب بحرین کی سکیورٹی فورسز نے سعودی فوجیوں کی مدد سے بحرین کے مظاہرین پر حملے کیے ہیں۔ یہ حملے نویدرات، مصلا، الدراز اور الدبر علاقوں میں کیے گئے۔
بحرینی فورسز نے مظاہرین پر جنگي گولیاں اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ ابھی تک اس تشدد میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئي رپورٹ موصول نہیں ہوئي ہے۔
ملت بحرین نے چودہ فروری سے اپنے حقوق حاصل کرنے کےلئے تحریک شروع کی تھی، آل خلیفہ کی حکومت خلیج فارس تعاون کونسل کی نام نہاد فوج کی مدد سے پرامن عوامی تحریک کو کچل رہی ہے ۔بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے جو اپنے اھل سنت بھائيوں کے ہمراہ بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button