مشرق وسطی

مطالبات پورےہونےتک احتجاج جاری رہےگا

shiitenews_bahrain_lady_doctorsمخالفین کی حمایت حاصل کرنےکےلئےبحرین کی آل خلیفہ حکومت کےنمائشی اقدامات کےباوجود، بحرینی انقلابیوں نے سرنوشت کےتعین کےدن کےزيرعنوان جمعرات اورجمعہ کےدن مظاہروں کاپروگرام بنایاہے۔
بحرین کی چودہ فروری تحریک نےاپنےبیان میں تاکیدکی ہےکہ آل خلیفہ حکومت یاقوم کےتمام سیاسی حقوق دےیا ہم جمعرات کےدن وسیع پیمانےپرسرنوشن کےتعین کےزيرعنوان بڑےپیمانےپردھرنادیں گے۔اس بیان کےمطابق چودہ فروری نامی جوانوں کی تنظیم نےقوم پرمسلط کردہ اورناکام مذاکرات کےمقابلےمیں سرنوشت کےتعین کےزیرعنوان مظاہروں اوردھرنےکاپروگرام بنایاہے۔ اس تحریک نےاقوام متحدہ سےمطالبہ کیاہےکہ وہ آل خلیفہ کےباقی رہنےیانہ رہنےکےبارےمیں ریفرینڈم کرائےاورامریکہ ،نیز مغربی وعلاقائی ممالک اس کی نگرانی کریں۔ اس بیان کےمطابق چودہ فروری تحریک، اورتمام بحرینی مرد وعورت یکم جولائی کوانقلاب کی حمایت میں پورےملک میں مظاہرےکریں گے اورآل خلیفہ کےخلاف اپنےغم وغصےکااعلان کریں گے۔ان مظاہروں میں بحرینی انقلابیوں کانعرہ ہوگاحمد کوجاناہی ہوگا اورکامیابی تک انقلاب جاری رہےگا۔
بحرین کےانقلابی جوانوں کابیان ایسےعالم میں سامنےآیاہےکہ جب آل خلیفہ نےکچہ گرفتار نوجوانوں کوآزاد کردیاہے۔ بحرین کی حکومت نےبیس گرفتارشدہ ڈاکٹروں اورنرسوں کومنگل کےدن آزاد کردیا،لیکن انھیں بدستور فوجی عدالت میں مقدموں کاسامناہے۔یہ بیس افراد ہسپتال کےان اڑتالیس اہلکاروں میں سےہیں جنھیں گذشتہ مارچ میں مظاہروں کودبانےکےلئےگرفتارکیاگیاتھا۔اوران پربھی اسی طرح فوجی عدالت میں مقدمہ چلایاجارہاہے جس طرح باقی مظاہرین پرفوجی عدالت میں مقدمہ چلایاجارہاہے۔
درایں اثنابحرینی حکومت کےمخالفین نےآئندہ سنیچرکومذاکرات شروع ہونےسےعین قبل ان بیس افراد کی رہائی کوایک نمائشی اقدام قراردیاہے۔ انھوں نےحکومت سےمطالبہ کیاہےکہ وہ اپنی نیک نیتی ثابت کرنےکےلئےقیدیوں کوآزاد کریں اورفوجی عدالت میں مقدمات کاسلسلہ بندکریں ۔مخالفین نےآئندہ سنیچرکوآل خلیفہ کی جانب سےمذاکرات کی پیش کش مستردکرتےہوئےاسےموجودہ بحران سےباہرنکلنےکےلئےایک بہانہ قراردیاہے۔ بحرینی انقلابیوں نےان مذاکرات کابائیکاٹ کرتےہوئےتاکیدکی ہےکہ مذاکرات آل خلیفہ کی ایک چال ہےجوپہلےہی ناکام ہوچکی ہےاور اس سےکچہ حاصل ہونےوالانہيں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button