مشرق وسطی

آل سعود کی شکست

shiitenews_bahrain_2بحرین کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکریٹری جنرل فاضل عباس نے کہا ہےکہ آل سعود کے فوجیوں کا بحرین سے واپس جانا ان کی شکست کے مترادف ہے۔
جنرل فاضل عباس نے مذاکرات کے لئے آل خلیفہ کی پیش کش کو مسترد کرتےہوئے کہا ہےکہ آل سعود کا بحرین سے واپس جانا ان کی شکست کے مترادف ہے۔ فاضل عباس نے کہا کہ اگر یہ خبر صحیح ہو کہ سعودی عرب کے فوجی بحرین سے واپس جارہےہیں تو یہ ان فوجیوں کے خفت بار فرار اور شکست کاثبوت ہے۔ انہون نے کہا کہ ملت بحرین شروع ہی سے خلیج فارس تعاون کونسل کی افواج کی آمد کی مخالف تھی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ ان فوجوں کی مداخلت سے حالات مزید بحرانی ہوجائيں گے۔ انہوں نے مذاکرات کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جارح افواج کی موجودگی میں مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا آل خلیفہ کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش بیرونی دباو کم کرنے کا ایک فریبی حربہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button