مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے قریب ہے

shiitenews_molana_shikh_sanadرسا نیوزایجنسی – بحرین کے علماء میں سے آیت الله شیخ محمد سند نے یہ کہتے ہوئے کہ آل خلیفہ حکومت ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے قریب ہے بحرینی عوام کو مزید ثبات وپائداری کی سفارش کی ۔
الملتقی الوطنی بحرین نٹ سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، حوزه علمیہ نجف کے استاد اوربحرینی عالم دین آیت الله شیخ محمد سند نے ایک بیانیہ میں آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی اور جمھوریت کے تحقق کیلئے ملت بحرین کومزید ثبات وپائداری کی دعوت دی  ۔
اس بیانیہ میں آیا ہے  بحرینی عوام کا قتل عام اس ملک میں دوسو سال پہلے انے افراد کے ہاتھوں بارہا وبارہا انجام پاتا رہا ہے ، بحرینی عوام ھوشیار رہے اور وقار وشرف وناموس کے ساتھ زیادتی کرنے والے ، وطن فروشوں کے مکر و فریب وسیاست کے دھوکہ نہ ائے ۔
آیت الله سند نے مزید کہا کہ انسانوں کی جان و وقار و تقدیرسے کھلواڑ کرنے والی حکومت جو مختلف حیلے اور ایک مشت کراے کے ٹٹووں کے ذریعہ بحرینی عوام کے واقعی مطالبات کو دبانے کی کوشش میں ہے ، اج عالمی مراکز ان کی حمایت سے منھ موڑ رہے ہیں ، اس حکومت سے اظھارمخالفت وریلیاں عوام کو اھداف تک پہونچانے کا واحد راستہ ہیں ۔
حوزه علمیہ نجف کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال کے وعدوں پر ایمان جس کا محقق ہونا قطعی ہے ، شرعی وظائف کے حوالے سے خود کو ذمہ دار ٹھہرانا ، ملک کی اسلامی شناخت کا تحفظ ، اس تحریک کے شھداء کو خراج تحسین پیش کرنا اور بحرین کے تمام شھداء جنھوں نے امام حسین علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے اپنے خون سے جمھوریت وعدالت کا پرچم دنیا پر لہرایا اس قیام کو نتیجہ عطا کرسکتا ہے امید ہے کہ بحرینی عوام کی ثبات قدمی اور پائیداری سے ھم بہت جلد اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button