بحرین میں جو کچھ ہوا اسےعوام کبھی فراموش نہیں کرے گی علامہ علی سلمان

بحرین میں حزب اختلاف کے سب سے بڑے لیڈر علامہ علی سلمان نے گذشتہ دنوں فرانس پریس کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری حکومتی تشدد کے ساتھ امن کا قائم نہیں ہوسکتاعلی سلمان نے الوافاق کے دو ایم این اے جوکہ پچھلے تقریبا ایک ماہ سے فورسز کی جانب سے گرفتاری کے بعد لاپتہ ہیں کے بارے میں کہا ہمیں کچھ نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہیں اور کس حال میں ہیںجب سے ان کی گرفتاری ہوئی ہے تب سے کسی قسم کا رابط نہیں ہوا۔
علی سلمان نے آل خلیفہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا حکومت کو جان لینا چاہیے کہ جو کچھ پچھلے دو ماہ میں ہوا وہ عوام کے زہن سے چھٹ نہیں سکتاہیں، عوام کبھی اسے نہیں بھول سکتی
عوام اسے بحرینی فورمز پر اٹھائے گی اور جواب نہ ملنے کی صورت میں ہر اس فورم پر جائے گی جہاں سے جواب ملے گا
علی سلمان نے واضح کیا کہ ہماری جماعت کسی قسم کی دینی حکومت کی تشکیل کی سوچ میں نہیں اور نہ ہی ہم ولایت فقیہ کا نظام لانا چاہتے اور نہ ہی بحرین کا معاشرہ اس کے لئے تیار ہے







