مشرق وسطی

بحرین میں عوامی مظاہرے اور ولیعہد کی اپنے عوام کو دھمکی

bahrain-protestبحرین کے ولیعہد نے ایک بار پھر اس ملک کے انقلابی عوام کو دھمکی دی ہے کہ وہ انہيں کچل دیں گے سلمان بن حمد آل خلیفہ نے بحرین کے پرامن مظاہرین پر الزام لگایا کہ وہ اس ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہيں انہوں نے کہا کہ جو لوگ بحرین کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہيں ان کو کچل دیا جائے گا یاد رہے کہ بحرین کے ولیعہد نے ایک ایسے وقت اپنے ہی ملک کے پرامن شہریوں پر  ملک کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا ہے جب ان کا سب سے اہم مطالبہ ملک میں آزادانہ انتخابات کا انعقاد اور بنیادی آئین میں اصلاحات ہے ۔ بحرین کے ولیعہد نے یہ دھمکی ایک ایسے وقت دی ہے جب بحرین کے عوام نے کل رات اور آج ایک بار پھر بڑے پیمانے پر مظاہروں میں شرکت کرکے آل خلیفہ کی حکومت کی سرنگونی تک اپنے مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ کل رات اور آج ہزاروں کی تعداد میں بحرینی شہریوں نے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرکے اپنے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔ بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت اسلامی وفاق ملی نے کہا کہ تحریک کے آغاز سے لے کر اب تک بحرین کی سیکورٹی فورسز نے منامہ کی چیک پوسٹوں سے دسیوں افراد کو اغوا کیاہے جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہيں لگ سکا ہے بحرین کی حکومت نے سرکاری اداروں سے سیکڑوں افراد کو نکال دیا ہے جبکہ مختلف کھیلوں کی قومی ٹیموں کے ان بہت سے کھلاڑیوں کو بھی باہر کردیا ہے جنھوں نے اپنے عوام کی تحریک کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button