مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات میں اصلاحات کامطالبہ

images_8متحدہ عرب امارات میں روشن فکر افراد اور سماجی کارکنوں نے انتخاب کرائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی کے اساتذہ، صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں نے امارات کے سربراہ سے مطالبہ کیا ہےکہ انتخابات کروانے کےساتھ ساتھ پارلمنٹ کو مکمل اختیارات بھی دیں۔ امارات میں ان افراد نےمطالبہ کیا ہےکہ قومی فڈرل کونسل کو مکمل اختیارات دئے جائيں اور اس کونسل کےاراکیں براہ راست عوام کی طرف سے منتخب کئےجائيں۔ متحدہ عرب امارات میں قومی فڈرل کونسل ایک نمائيشی کونسل ہے اس میں چالیس افراد کو رکنیت حاصل ہے ۔ ان میں بیس افراد سات امارتوں کے امیروں کی جانب سے منتخب ہوتےہیں اور بقیہ کو امارات کے سربراہ معین کرتےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button