مشرق وسطی

لیبیا میں مشرقی شہروں پر انقلابیوں کا قبضہ برقرار ہے ۔

downloadلیبیا میں انقلابیوں کی سرت اور طرابلس شہروں کی جانب پیش قدمی جاری ہے ۔ موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے ڈکٹیٹر معمرقذافی نے طرابلس اور سرت شہروں کو بچانے کے لئے اپنی پوری قوت صرف کردی ہے جبکہ لیبیا کے انقلابیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان دونوں شہروں پر اپنا کنٹرول کرکے معمرقذافی کا اکتالیس سالہ دور حکومت کا خاتمہ کردیں گے ۔ دوسری طرف بین الاقوامی ذرائع اور میڈیانے معمرقذافی کی حکومت کے اس پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے  کہ اس کی فوج نے مصراتہ اور الزوایہ شہروں کو انقلابیوں سے واپس لے لیا ہے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ زاویہ طبرق اور تیل کی سپلائی کے اہم شہر راس نولاف ابھی بھی انقلابیوں کے قبضے میں ہيں گذشتہ روز اتوار کو معمرقذافی کی فوج نے الزاویہ پر دوبارہ حملہ کیا تھا مگر عوام نے پوری قوت کے ساتھ اس حملے کو ناکام بنادیا انقلابیوں نے اسی طرح حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا قذافی کی فوج نے الزاویہ پر شہر میں عام لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ میں کی ہے جس میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہيں مصراتہ اور الزاویہ شہروں پر قذافی کی فوج نے ٹینکوں سے حملہ کیا ہے مگر اسے کوئی کامیابی نہيں مل سکی ہے ۔ اس وقت انقلابیوں کی پوری کوشش سرت شہر پر قبضہ کرنے کی ہے جسے قذافی نے ایک مضبوط قلعے میں تبدیل کردیا ہے سرت معمرقذافی کا آبائی وطن اور ان کا فوجی گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button