مشرق وسطی

بحرین؛ مذاکرات کے لئے شرائط کا اعلان

Bahrain-Shiasبحرین کے با استقامت عوام دهرنوں اور مظاہروں اور عظیم ریلیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب انھوں نے حکومت کے ساتھ مشروط آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی چار شرطوں کا اعلان کردیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق انقلاب بحرین آج انیسویں دن میں داخل ہوا ہے اور آج ملک میں "سقوط النظام” کے عنوان سے عظیم ریلیوں کا بھی اعلان ہوا ہے اور دوسری جانب سے انھوں نے حکمرانوں کی درخواست پر غور کرتے ہوئے مذاکرات کے لئے چار شرطوں کا اعلان کیا ہے جو درج ذیل ہیں
1. وزیراعظم اور ان کی کابینہ فوری طور برطرف ہو۔
2. فائرنگ اور تشدد کے اصل مجرموں پر مقدمے کا آغاز کیا جائے۔
یادرہے کہ بحرین کی حکومت اور بیرونی کرائے کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد شہید اور متعدد زخمی اور لاپتہ ہوگئے تھے۔ لاپتہ ہونے والے بعض افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
3. نیا آئین لکھنے کے لئے نئی مجلس کے قیام کے لئے فوری طور پر آزادانہ اور شفاف انتخابات کا اعلان کیا جائے۔
4. خالص عوامی رائے سے پارلیمان کا قیام جو ملک کے تمام چھوٹے بڑے فیصلے کرنے کا اختیار رکھتی ہو۔
ان شرائط میں انتخابات میں بادشاہ کی صوابدید کی مکمل نفی کی گئی ہے جبکہ کل کے عظیم مظاہروں کے بعد نئی صورت حال بھی سامنے آسکتی ہے اور اگر حکومت نے اس موقع سے درست استفادہ نہ کیا تو عین ممکن ہے کہ عوام اور سیاسی دھڑے انتخابات سے مکمل طور پر انکار کردیں اور انقلابی عوام اس نئی صورت حال پر زیادہ سخت اقدامات پر مجبور ہوجائین جن میں سول نافرمانی کا آپشن خاص طور پر قابل ذکر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button