مشرق وسطی

ھم وطن کے خون سے رنگین اقتدار غیر قانونی ہے

bahrain_shia_councilشیعه علماء کونسل بحرین نے انتظامیہ کے ہاتھوں بحرینی ھم وطنوں کے خون سے ھولی کھیلے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ھم وطن کے خون سے رنگین اقتدار غیر قانونی ہے
رپورٹ کے مطابق ، شیعه علماء سپریم کونسل بحرین نے اپنے اعلانیہ میں میدان اللولوه کے عوامی اجتماع پر انتظامیہ کی وحشی گری کی شدید مذمت کی ۔
اس اعلانیہ میں ایا ہے : وہ افسوس ناک جنایت جسے فاجعہ کہنا کمترین وصف ہے ، انتظامیہ نے رات گئے سوتے ہوئے بے گناہ ھم وطنوں کو جس میں مردوعورت ، بوڑھے اور بچے موجود تھے گولیاں اورانسو گیس کا نشانہ بنایا اور دسیوں بلکہ سیکڑوں اور زخمی اور شھید کرڈالا ۔
اس کونسل نے مزید کہا : میدان اللولوه میں جمعرات کے دن ہونے والی جنایت جس کی مکمل رپورٹ ابھی تک شایع نہی ہوسکی نے ایک ایسی حکومت کی بنیاد اورضرورت کو بیان کیا جس کے نمائندے عوامی اورعوام کےمصالح کا تحفظ کرسکتے ہوں اور ان کا دفاع کریں وہ حکومتیں جن کے دامن ھم وطنوں کے خون سے رنگین ہیں غیر قانونی ہیں ۔
شیعہ کونسل بحرین نے تاکید کی : ھم اپنے ھم وطنوں کے قانونی مطالبات کی انجام دہی پر تاکید کرتے ہیں اور اس جنایت کے انجام دینے والوں کے محاکمہ کے خواھاں ہیں اور تمام وہ طریقہ جس میں تضیع اوقات ہو اس کا کنڈم کرتے ہیں ۔
اس اعلانیہ کے اخر میں ایا ہے : یہ کونسل امت کی فداکاری اور استقامت کا احترام کرتی ہے اور شھید گھرانوں کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے صبر واجر جمیل کی خواھاں ہے ، شھداء کے لئے رحمت وغفران پرودگرار اورمجروحین کے لئے صحت وسلامتی اور مفقودین کے لئے واپسی کی دعا کرتے ہیں اور جب تک ملت کو اس کا حق نہ مل جائے مطالبہ باقی رہے گا کیوں شھیدوں کا خون ھرگز ضایع نہی ہوگا بلکہ انسانوں کو ازاد اور باعزت حیات کا ضامن ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button