مشرق وسطی

سیدحسن نصراللہ محبوب رہنما

hasannasrollahایک سروے سے پتہ چلا ہےکہ عرب قوموں کے نزدیک سب سے محبوب شخصیتیں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر احمدی نژاد، شام کے صدر بشار اسد اور ونزوئيلا کے صدر چاوز نیز ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان ہیں۔ یہ سروے امریکہ میں میری لینڈ یونیورسٹی نے مصر، لبنان، اردن ، سعودی عرب ، مراکش اور متحدہ عرب امارات میں کرایا ہے۔ اس سروے کےمطابق عرب قوموں کے نزدیک سب  سے زیادہ محبوب فلسیطنی رہنما خالد مشعل ہیں۔ اس سروےکے مطابق عرب قوموں کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب رہنما حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ ہیں اور ان کی مقبولیت میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ یہ ایسے عالم میں ہےکہ بعض عرب ممالک امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ ملکر حزب اللہ کے خلاف پروپگينڈا کررہےہیں ۔ اس سروے کے مطابق اسی فیصد لوگوں نے ایران کے ایٹمی پرگرام کے جاری رہنے پرتاکید کی۔ صدر احمدی نژاد ، اردوغان اور ہوگو چاوز صیہونی حکومت کی مخالفت کی وجہ سے عرب قوم کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب و مقبول ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button