مشرق وسطی

حضرت زینب(س)کی یاد میں کربلا کی جانب خواتین کا پیدل سفر

shiite_shrine-zainab

عراقی خواتین حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی یاد میں کربلا کی جانب پیدل روانہ ہوگئی ہیں۔الفرات ٹی وی کے مطابق عراقی صوبے بصرہ سے خواتین کا ایک بڑا کارواں پیدل کربلا معلی کی جانب رواں دواں ہے جو سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے روز  وہاں پہنچے گا۔عراقی خواتین اپنے اس اقدام سے یہ بتانا چاہتی ہیں کہ کوئی بھی

 روکاٹ  انہیں چہلم امام حسین علیہ السلام کے لیے کربلائے معلی پہنچنے سے نہیں روک سکتی ۔ایک اور خبر کے مطابق سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لیے عراقی عوام اور دنیا کے دوسرےملکوں سے زائرین کے قافلے کربلائے معلی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔توقع  ہے کہ کئی لاکھ زائرین اس سال بھی چہلم سید الشہدا کے موقع پر کربلائے معلی میں جمع ہونگے ۔حکومت عراق نے زائرین کی حفاظت کے خصوصی سیکورٹی پلان پر عملدارمد شروع کردیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button