مشرق وسطی

صدر آصف زرداری کی حضرت زینب کے مزار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی

bibi

دمشق ۔ 9جنوری (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ شام کے دوران گزشتہ روز دارالحکومت دمشق میں حضرت زینب بی بی کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔ صدر مملکت جو شام کے صدر بشار الاسد کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے دمشق آئے، نے حضرت زینب کے مزار پر حاضری دی۔ صدر مملکت تقریباً ایک گھنٹے تک مزار پر موجود رہے۔ اس دوران انہوں نے قرآن کریم کی آیات کی تلاوت کی اور ملک و قوم کیلئے امن و سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button