عراق

کردستان میں موجود پناہ گزینوں کے لئے فوری امداد کا مطالبہ

campعراقی کردستان میں انتطامی امور کے سربراہ نے اس علاقے میں موجود شام اور عراق کے پناہ گزینوں کے لئے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ نچیروان بارزانی نے بغداد حکومت اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ کردستان میں موجود شام اور عراقی پناہ گزینوں کی حمایت کی جائے۔ نچيروان بارزانی نے یہ بات اربیل میں اقوام متحدہ کے ہائي کمشنر برائے پناہ گزیناں آنتونیو گوترس سے ملاقات میں کی۔ انہوں نے کہا کہ کردستان کی حکومت اکیلے ان پناہ گزینوں کی مدد نہيں کرسکتی بلکہ اسے عراقی حکومت اور عالمی اداروں کی مدد کی بھی ضرورت ہے۔ عراق کے شمالی علاقے پر تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے حملوں کی بنا پر لاکھوں افراد کردستان کےعلاقوں میں چلے گئے ہیں جبکہ اس علاقے میں شام کے پناہ گزیں بھی موجود ہیں۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے سابق بعثی ایجنٹوں اور سعودی عرب و امریکہ کی حمایت سے دس جون کو موصل اور نینوا صوبوں پرحملہ کرکے بعض علاقوں پر قبضہ کیا اور نہایت ہی انسانیت سوز مظالم ڈھائے۔ بعض رپورٹوں کے مطابق مسعود بارزانی سمیت بعض کرد حکام کو داعش کے حملوں کی پیشگی اطلاع تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button