عراق

ابوبکرالبغدادی نے جمعہ میں خطبہ دینے کے لئے امام مسجد کو قتل کروادیا

ابوبکرالبغدادی نے جمعہ میں خطبہ دینے کے لئے امام مسجد کو قتل کروادیاشیعت نیوز۔ جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ عراق میں شدت پسند گروپ الدولة الاسلامی (ISIS) نے خلافت کے اعلان کے بعد اپنے ہم عقیدہ متعدد مذہبی رہنماؤں کو قتل کیا ہے جن میں 13 نمایاں علماءبھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے مذہبی آزادی اور عقائد کے ماہر ہینر بیلفلیٹ کا کہنا ہے کہ ان علماءکو ISISکے سربراہ ابوبکر البغدادی کی خلافت نہ ماننے، اطاعت نہ کرنے اور اختلافات رائے دیکھنے پر قتل کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہIS IS نے سب سے پہلے اس مسجد کے امام کو قتل کیا جس میں البغدادی نے جمعہ کے روز اپنی خلافت کا پہلا خطبہ دیا۔ محمد المنصوری نامی اس امام مسجد اور عالم دین کو 12 جون کو اس وجہ سے قتل کردیا گیا کہ اس نے البغدادی کی اطاعت سے انکار کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق 12 دیگر علماءکو 14 جون کو قتل کیا گیا۔ پروفیسر ہینر کا کہنا ہے کہ اس قتل عام کا مقصد دیگر علماءاور مذہبی رہنماؤں کو پیغام دینا ہے کہ وہ البغدادی کے خلاف بات نہ کریں اور اس کی حمایت اور اطاعت کریں۔

ابوبکرالبغدادی نے جمعہ میں خطبہ دینے کے لئے امام مسجد کو قتل کروادیا

متعلقہ مضامین

Back to top button