عراق

جس شخص کی تصویرویڈیو میں دکھائی گئی ہےوہ البغدادی نہیں بلکہ الخاتونی ہے،

Untitled-1عراق: السومریہ نیوز کے مطابق صوبہ نینوا کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز تنظیم "دہشت گرد داعش” کی سائیٹ پرشائع ہونے والی تصویرابوبکرالخاتونی داعش کے موصل کا گورنر کی ہے، ابوبکرالبغدادی کی نہیں،جس کا داعش نے دعوی کیا تھا،
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی کے سربراہ محمد براھیم نے السومریہ کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہمارے پاس حاصل کردہ باوثوق معلومات کے مطابق شہرموصل میں اس وقت داعش کے لیڈرابوبکرالبغدادی موجودہی ہے البتہ جو شخص موصل میں نمازجمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے وہ دراصل ابوبکرالخاتونی ہے جوداعش کے موصل کا رہنما ہے، ابراھیم نے مزید بتایاکہ سکیورٹی فورس نے حال ہی میں داعش کےمخصوص ٹھکانوں پراہم کاروائی کرکے صوبہ صلاح الدین کو آزادکراکے موصل کو ان دہشت گردوں سے خالی کرایا ہے،یادرہے دہشت گرد داعش نے اپنی ویب سایئٹ پر ہفتہ کے روزایک ویڈیوجاری کیا تھا جس میں اپنے لیڈرابوبکر البغدادی کو نمازجمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے دکھایا گیا تھا،جبکہ عراقی سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ 4جولائی کوموصوف صوبہ الانبارکے مشرق میں ایک فوجی آپریش کے نتیجے میں شدیدذخمی ہوگیا تھا درایں اثنا وہ سوریا کی جانب بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button