عراق

داعش کی کرنسی عراق کے بعض علاقوں میں جاریداعش کی کرنسی عراق کے بعض علاقوں میں جاری

noteتکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے اسلامی خلافت کا اعلان کرنے کے بعد جہاں موصل سے اپنے اراکین کے لئے پاسپورٹ جاری کئے ہیں وہاں سعودی عرب سے اپنی کرنسی بھی چھپوا دیئے ہیں ۔ اہل بیت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے اسلامی خلافت کا اعلان کرنے کے بعد سعودی عرب سے اپنی کرنسی بھی چھپوا ئی ہے ۔
عراق کے ایک سیکولر اہلکار کا کہنا ہے کہ اس تکفیری گروہ نے اپنے نام کی کرنسی ان علاقوں میں جاری کردی ہے جہاں اس گروہ کا قبضہ ہے ،اس سکیورٹی اہلکار نے مزید کہا کہ داعش کی یہ کرنسی سعودی عرب سے چھپ کر آئی اور دینار کے نوٹوں پر مبنی ہے ۔رپورٹ کے مطابق داعش کی کرنسی جو ابوبکر بغدادی کے حکم سے سعودی عرب سے چھپ کر آئی ہے تاہم دس لاکھ سے زیادہ مقدار میں چھپ چکی ہے اورعراق کے شہر موصل ، تکریت اور دیالہ کے بعض علاقوں میں جاری کردی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button