عراق

داعش کی حمایت میں تکفیریوں نے خفیہ تنظیم انصار دولت اسلامیہ پاکستان بنالی

داعش کی حمایت میں تکفیریوں نے خفیہ تنظیم انصار دولت اسلامیہ پاکستان بنالیشیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) بدنام زمانہ دولت اسلامیہ عراق و شام کے ایجنڈے کو پھیلانے کے لئے پاکستان کے تکفیری ناصبیوں نے انصار دولت اسلامیہ پاکستان نامی ایک خفیہ تنظیم بنالی ہے، اس تنظیم کا مقصد سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے اردو بولنے والے مسلمانوں تک تکفیری گروہ داعش کے دہشتگردانہ اقدام کو پہنچانا ہے۔شیعہ نیوز کی ریسرچ ڈیسک کے مطابق ان تکفیری ناصبیوں نے اردو زبان میں میڈیا کمپین کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں یہ گروہ سوشل میدیا کا غلط استعمال کررہا ہے،ٹوئٹر پر موجود ISSI Urdu نامی اکاونٹ اشتعال انگیز مواد نشر کرکے نفرتین پھیلارہا ہے۔ شیعہ نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کی رپورٹ کے مطابق اس ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغامات کو دیکھ کر یہ انداز ہوتا ہے کہ یہ گروپ داعش کا پاکستان چیپٹر ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تنظیم نے اپنا جنھڈا داعش کے جھنڈے کو قرار دیا ہے۔ اس کالے رنگ کے کپڑے پر لاالہ الا اللہ محمد رسول (ص) اور انصار دولت اسلامیہ پاکستان صاف الفاظ میں لکھا ہے۔

مختلف ذرائع سے اس بات کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ سمیت مختلف کالعدم جماعتوں نے داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کی بیعت کرکے انہیں اپنا خلیفہ و امیر مقرر کرلیا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سپاہ صحابہ اسطرح داعش کی پناہ لے کر اپنے مقاصد حاصل کرے گی۔ دوسری جانب کالعدم جماعتوں کی جانب سے خلافت کے اعلان پر جشن منائے جانے کی بھی اطلاعات ہیں مختلف کالعدم جماعتوں کے کارکنان نے ابوبکر بغدادی کی جانب سے اعلان خلافت پر مٹھائیاں تقسیم کی اور ایک دوسر کو مبارک باد پیش کیں۔ ذرائع کے مطابق ان کالعدم جماعتوں کے بہت سے کارکناں شام اور عراق میں داعش کے ساتھ لڑرہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button