عراق

عرب لیگ عراق میں انتخابات کی نگرانی کرے گی

arab legعرب لیگ عراق میں 2014 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی نگرانی کرے گی۔ الیوم السابع نیوز نے عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل "احمد بن حلی” کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عرب لیگ ، عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی نگرانی کرے گی اور اس مرتبہ اس ملک کے پارلیمانی انتخابات پر نگرانی کے لئے بھاری تعداد پر مشتمل وفد عراق روانہ کرے گی۔ عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل "احمد بن حلی” کہ جنہوں نے اپنے حالیہ دورۂ عراق کے موقع پر اس ملک کے وزیر اعظم نوری مالکی ، اسپیکر اسامہ النجیفی ، نائب صدر خضیر الخزاعی ، اور عراق کے وزیر خارجہ ھوشیار زیباری سے ملاقات کی تھی ، کہا ہے کہ عراق کے حکام نے اس ملک کے پارلیمانی انتخابات پر نگرانی کے لئے ، عرب لیگ کی شراکت کا خیرمقدم کیا ہے۔ عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عراق ، پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے ساتھ ڈیموکریسی کے راستے میں ایک اور قدم بڑھارہا ہے۔ عراق میں انتخابات اپریل میں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button