عراق

عراق، مغربي علاقوں ميں موجود دہشت گردوں کےخلاف کاميابي کااعلان

malikiعراقي وزير ا‏عظم نوري مالکي نے مغربي صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادي ميں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ دولت ا لاسلاميہ في العراق والشام کے خلاف فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ دہشت گرد گروہ کے خلاف عراقي فوج اور سيکورٹي فورس کي شاندار کاميابي کے بعد اس دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابوبکرالبغدادي نے اپنے حاميوں سے کہا ہے کہ وہ فلوجہ شہرکے نوجوانوں کو دھوکہ دينے کے لئے انہيں پندرہ سو ڈالر دينے کا اعلان کريں –
نوري مالکي نے کہا کہ فلوجہ شہر کے نوجوانوں کو فريب دينے کي کوشش کے باوجود اس شہر کے نوجوانوں نے دہشت گرد گروہ دولت الاسلاميہ في العراق والشام کي پيشکش کو مسترد کرديا ہے-
واضح رہے کہ عراقي فوج اور سيکورٹي فورس نے الرمادي شہر ميں دہشت گردوں کو شکست دينے کے بعد وہاں اپني کاروائيوں کے خاتمے کا اعلان کرديا ہے اور اب شہرکي زندگي معمول پر لوٹ آئي ہے –

عراق کے بعض ذرائع ابلاغ نےبھي منگل کو اعلان کيا کہ القاعدہ سے وابستہ داعش گروہ کے بيس مسلح افراد اس گروہ سے الگ ہوگئے ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button