عراق

عراق، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن

maliki3ذرائع کے مطابق عراقی فوج کے کمانڈروں نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی ایک مہینے کی مہلت کے خاتمے کے بعد نوری مالکی نے آج فلوجہ میں دہشتگردوں کےخلاف فوجی آپریشن کا حکم جاری کردیا ہے۔ حکومت بغداد نے فلوجہ میں قبائل کو ایک مہینے کی مہلت دی تھی کہ وہ اپنے اختلافات پرامن طریقے سے حل کرلیں اور تشدد کا خاتمہ کردیں۔ نوری مالکی نے اب تک فلوجہ میں دہشتگردوں کے خلاف حملے کی اجازت نہیں دی تھی تاکہ قبائلی عمائدین کو دہشتگردوں کو نکالنے کا کافی وقت مل سکے۔ اس رپورٹ کے مطابق فلوجہ میں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ سروس کاٹ دی گئي ہے۔ یہ خبر بھی موصول ہوئي ہیں کہ فلوجہ کے مشرق میں انٹرنیشنل ہائي وے پر فوج اور دہشتگردوں میں جھڑپيں جاری ہیں۔ صوبہ الانبار کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ جو دہشتگرد ہتھیار ڈال دیں گے انہیں عام معافی دیدی جائے گي۔ ادھر عراقی فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ ملک کے شمال میں کرکوک اور صلاح الدین کے درمیاں سرحدی علاقے میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا خفیہ ٹھکانا تباہ کردیا گيا ہے اور اس آپریشن میں داعش کا ایک دہشتگرد کمانڈر مارا گیا ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button