عراق

عراق میں عاشورہ کے جلوسوں میں دھماکے، 40 سے زائد عزادار شہید، 70 زخمی

iraq blastعراق میں یوم عاشورہ کے جلوسوں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 40 سے زائد افرادشہید جب کہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے مشرقی صوبے دیالہ کے علاقے سادھیہ میں یوم عاشورہ کے جلوس کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جس کے باعث 30 افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ اس سے قبل عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے حافریہ میں بھی عاشورہ کے ایک جلوس میں دھماکے سے 9 افراد شہید ہوگئے تھے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ دہشتگردی کے واقعات پر قابو پانے کےلئے جلوسوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیاہے۔

واضح رہے کہ عراق میں عاشورہ کے مرکزی جلوس میں شرکت کےلئے دنیا بھر سے لاکھوں افراد محرم الحرام کے دوران کربلا پہنچتے ہیں اس سے قبل بھی یوم عاشورہ کے جلوسوں کے دوران دھماکوں کے نتیجے میں متعدد ملکی اور غیر ملکی زائرین جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم عراقی حکام کی جانب سے ابھی تک اجاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں بتائی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button