عراق

عراق: زائرین حسینی کی حفاظت کے لئے 35 ہزار اہل کار تعیینات

iraq polliceالفرات الاوسط ” آپریشن کے علاقائی کمانڈر ” جنرل عثمان الغانمی ” نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق کی فضائی افواج بھی سیکورٹی کے امور میں اسٹینڈ بائی کے طور پر حاضر رہے گی۔ عراق کے اس سیکورٹی کمانڈر نے دہماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے والے انسٹومینٹز کے استعمال ، زائرین حسینی کے درمیان سیکورٹی اہل کاروں کی موجودگی ، زائرین کی حفاظت کے لئے خفیہ معلومات کی فراہمی اور دھشتگردانہ سرگرمیوں کے خلاف مہم کو جدید نہج پر لانے کے لئے اقدامات کی خبر دی ہے۔ ” جنرل عثمان الغانمی ” نے سیکورٹی اہل کاروں کے ساتھ شہریوں اور زائرین امام عالی مقام کے تعاون کو ضروری قرار دیا۔ ہرسال مذہبی مناسبتوں منجملہ محرم الحرام کے پہلے عشرے ، اربعین حسینی ، نیمہ شعبان اور دیگر مذہبی مراسم ، دھشتگردوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں اور ان ایام میں دھشتگرد عناصر بے گناہ شہریوں اور زائرین حسینی کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں اور انہیں خاک و خون میں غلطاں کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button