عراق

عراق میں بحران کے خاتمہ کے لئے آیت الله سیستانی کی ھدایتیں

agha sistaniعراقی علماء اور سیاستدانوں نے عراق کے موجودہ بحران اور مظاھرے کے خاتمہ کے لئے آیت الله سیستانی کی فرمائشات کو جامہ عمل پہنانے کی تاکید کی۔
رپورٹ کے مطابق، عراقی علماء، سیاستداں، پارلیمنٹ ممبرس اور عراق کی مختلف سیاسی پارٹیوں نے گزشتہ روز آیت الله سیستانی کی فرمائشات کا حوالہ دیتے ہوئے عراق کے موجودہ بحران اور مظاھرے کے خاتمہ کی تاکید کی۔
یہ ھدایتیں گذشتہ ھفتہ کربلاے معلی کے امام جمعہ اور حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام شیخ عبد المهدی کربلائی کے ذریعہ نماز جمعہ کے خطبہ میں پڑھی گئی۔
عراق کے سنی نشین علاقوں میں مظاھرہ اور بحرانوں کے خاتمہ کے حوالہ سے حضرت آیت الله سیستانی کی ھدایتیں مندرجہ ذیل ہیں۔
1ـ تمام سیاسی پارٹیاں، انتظامیہ اور عدلیہ کے حکام وظائف کی انجام دہی میں تن دہی اور ایک دوسرے پر تہمت و افترا سے پرہیز کریں۔
2ـ مظاھرہ کرنے والوں کے قانونی مطالبات کی عقل و منطق اور آئین کے دائرہ میں تحقیق۔
3ـ معاشرہ میں ھر قسم کے اختلافی اور بلوائی اقدامات سے پرہیز اور حالات پر کنٹرول پانے کی کوشش۔
4ـ پرسکون ماحول کی فراھمی، مظاھرین کے ساتھ پولیس کا محترمانہ برتاؤ اور مظاھرین سے ٹکرانے سے پرھیز۔
5 ـ آئین کے استقلال کی حفاظت اور پارٹیوں کے اھداف کو پورا کرنے کی غرض سے عراق کی سیاسی تبدیلیوں سے عدم سوء استفادہ۔
…….

متعلقہ مضامین

Back to top button