عراق

دہشتگردی سے مقابلہ کےلئے نیا منصوبہ

iraq parlimentعراقی حکومت نے دہشتگـردی کا خاتمہ کرنے کےلئے ایک نیا منصوبہ منظور کیا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ میں دفاع و سلامتی کمیشن کے سربراہ حسن السنید نے کہا ہےکہ عراقی حکومت نے دہشتگردی سے مقابلہ کرنے کےلئے ایک نیا منصوبہ بنایا ہے جسے آئندہ دنوں میں لاگو کیا جاے گا ۔ السنید نے کہا کہ یہ نیا منصوبہ اقتصادی سیاسی اور میڈیا شعبوں پر مشتمل ہے اور اسے عوام کی حمایت بھی حاصل ہوگي۔ یاد رہے عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی کمیشن نے نوری المالکی جو کہ سپریم کمانڈر بھی ہیں سکیورٹی کے لئے بعض سفارشات پیش کی تھیں۔ یاد رہے عراق میں امریکہ سعودی عرب اور بعض عرب ممالک خاص طور سے سعودی عرب دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ سعودی عرب نہ صرف عراق میں بلکہ شام، پاکستان، افغانستان اور یمن و بحرین میں دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے۔ ادھر آج عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی میں آٹھ افراد مارے گئےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button