عراق

یوم شہادت علی علیہ السلام پرعالم اسلام سوگوار

iraq imam aliعراق سميت دنيا کے بيشتر ملکوں ميں مولائے متقيان حضرت علي عليہ السلام کا يوم شہادت منايا گیا۔ –
اس موقع پر مجالس عزا منعقد کي گءین جن ميں مقررين حضرات نے اميرالمومنين حضرت علي ابن ابي طالب علي السلام کي سيرت کے مختلف گوشوں پر روشني ڈالی۔
عراق ميں يوم شہادت علي السلام پوري مذہبي احترام اور روائتي جوش خروش کے ساتھ منايا گیا۔-
نجف اشرف ميں جہاں امير المومنين حضرت عليہ السلام کا روضہ مبارک واقع ہے، لاکھوں کي تعداد ميں زائرين موجود تھے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق لوگ جلوس اور ماتمي دستوں کي شکل ميں نوحہ خواني اور سينہ زني کرتے حرم علوي کي جانب رواں دواں تھے۔-
اس موقع پر سيکورٹي کے کڑے انتظامات کئے گئے – کربلائے معلي سميت عراق کے ديگر شہروں سے بھي ايسے ہي اجتماعت کي خبريں موصول ہوئيں۔
شام اور لبنان کے علاوہ متعدد عرب اور يورپي ملکوں ميں آج يوم شہادت حضرت علي السلام پورے مذہبي جوش جذبے کے ساتھ مناياگیا۔ –

ايران کے مختلف شہروں ميں بھي عزاداري کا سلسلہ جاري رہا اور جلوسہائے عزا نکالے گءے۔-
مشہدمقدس ميں ہزاروں کي تعداد ميں لوگ ماتمي دستوں کي صورت ميں نوحہ خواني اور سينہ زني کرتے ہوئے بارگاہ رضوي کي جانب گامزن ہوءے۔-
قم مقدسہ ميں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليہ کے روضہ اقدس ميں ہزاروں سوگواروں کا اجتماع ہوا اور مجالس عزا منعقد ہوءیں۔-
تہران بھي امير المومنين حضرت علي عليہ السلام کے غم ميں ڈوبا رہا۔ اور شہر کے مختلف علاقوں سے صبح کئي جلوس برامد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے اختتام پذير ہوگئے-
مجالس عزا کا سلسلہ رات دير گئے تک جاري رہا۔-

متعلقہ مضامین

Back to top button