عراق

عراقی پارليمنٹ كے نمائندہ نے امريكہ سے اسلامی ممالك كے قطع روابط كا مطالبہ كرديا

iraq flaqعراقی پارليمنٹ كے نمائندہ نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں امريكی پادری كے ہاتھوں دوبارہ قرآن كريم كی بے حرمتی كی مذمت كی اور اسلامی ممالك سے مطالبہ كيا كہ اس اقدام كے اعتراض میں امريكہ سے روابط ختم كردیں۔
عراقی پارليمنٹ كے نمائندہ مہيا الدوری نے پارليمنٹ میں اپنا بيان پڑھ كر سنايا اور امريكی پادری ٹری جونز كے ہاتھوں قرآن كريم كی بے حرمتی كو اسلام كی آشكارا توہين قرار ديا ہے اور امت اسلامی كے بیٹوں سے مطالبہ كيا ہے كہ امريكہ كے ساتھ تمام اقتصادی و سياسی روابط ختم كریں اور امريكی مصنوعات كا بائيكاٹ كيا جائے۔

انہوں نے مزيد كہا امريكی صدر نے گذشتہ سال ٹری جونز كے اقدام كو امريكی اقدار كے مخالف قرار ديا تھا اب كيوں خاموش ہے؟

انہوں نے كہا كہ اگر ٹری جونز حقيقی عيسائی ہوتا تو كبھی بھی قرآن كريم كو نہ جلاتا كيونہا اس میں سورہ مريم ہے جنہیں پاك و پاكيزہ خاتون قرار ديا گيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button