عراق

عراق:کربلائے معلی کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کی کوششیں

shiitenews iraq imam hussainعراق کے مقدس شہر کربلائے معلی کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی کو دنیا کے سب سے زیادہ لوگوں کی آمد والے اجتماع کی جگہ کی مناسبت سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کے لئے غور اور

کوششیں کی جا رہی ہیں۔
عراقی شہر کربلائے معلی کے گورنر کاکہنا ہے کہ اس برس چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دنیابھر سے کروڑوں لوگوں کی آمد کے بعد حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ کربلائے معلی کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کے لئے کربلائے معلی کا نام پیش کیا جائے ۔کربلائے معلی کے گورنر کاکہنا ہے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے برس چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو دعوت دیں گے کہ وہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلائے معلی کا دورہ کریں اور دنیا بھر سے آنے والے زائرین امام حسین علیہ السلام کی تعداد کا ریکارڈ لیں جو دنیا کے کسی بھی مقام پر سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے۔
کربلائے معلی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس برس چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلائے معلی میں دو ہفتوں کے دوران ایک کروڑ پچاس لاکھ کے قریب زائرین امام حسین علیہ السلام جمع ہوئے تھے ۔
واضح رہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دنیا بھر سے عزاداران امام حسین علیہ السلام کربلائے معلی میں آ کر حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے چالیس دن گزر جانے کے بعد مراسم عزاداری انجام دیتے ہیں،حضرت امام حسین علیہ السلام کہ جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نواسے ہیں آپ کو بمع اہل عیال اور بچوں کے ساتھ یزید ملعون نے کربلائے معلی کے مقام پر سنہ ۶۱ہجری میں شہید کر دیا تھا۔تاہم ہر سال ماہ ما ہ محرم الحرام میں عاشقان امام حسین علیہ السلام حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے با وفا ساتھیوں اور انصاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مراسم عزاداری کا انعقاد کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button