عراق

عراق میں دہشت گردی، درجنوں شہید

iraqexplosionعراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم چھتیس افراد جاں بحق اور ساٹھ سے زیادہ زخمی ہوگۓ ہیں۔ 
موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے شیعہ آبادی والے علاقے میں تین بم دھماکے ہوۓ ۔ جن کے نتیجے میں کم از کم اکیس افراد جاں بحق اور تیس سے زیادہ زخمی ہو گۓ ہیں۔ بغداد کے کاظمین کے علاقے میں بھی ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم پندرہ افراد جان بحق اور تیس کے قریب زخمی ہوگۓ ہیں۔ عراقی پولیس کے مطابق ان دہشتگردانہ واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور بعض عرب ممالک عراق میں دہشتگرد گروہوں اور ممنوعہ بعث پارٹی کے بچے کچھے عناصر کو مسلح اور منظم کر کے اس کے ذریعے دہشت گردانہ کارروائياں کرواتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button