عراق

عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

shiitenews nouri malikiعراقی فوج کے ترجمان کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے پارلیمنٹ کے قریب نوری المالکی پر گولہ بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کرنا چاہا لیکن وہ عراقی وزیر اعظم کو

نشانہ بنانے میں ناکام رہا اور پارلیمنٹ کےمین گيٹ پر ہی دھماکہ کردیا۔
قابل ذکر ہے سکیورٹی فورسز نے اس دہشت گرد کے پاس ضروری کاغذات نہ ہونے کی بنا پر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد اس نے گيٹ پر ہی اپنی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ عراقی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشت گردی کو امریکی فوج اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
سعودی عرب کے انتہا پسند سلفی دہشت گرد جو القاعدہ کے رکن بھی ہیں عراق میں جاری دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ عراق میں پکڑے گئے دہشت گردوں میں سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب کے انتہا پسند سلفیوں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button