عراق

غاصب امریکی فوج کوہر صورت میں عراق سے جانا ہو گا ، اگر میری انگلی امریکی ہوتی تو اس کو بھی کاٹ دیتا ، سید مقتدی صدر

shiitenews muqtada al saderعراق میں صدر تحریک کے رہنما حجت الاسلام سید مقتدی صدر نے اکہا ہے کہ اس سال کے آخر تک غاصب امریکی فوج کوہر صورت میں عراق سے کامل طور واپس جانا ہو گا ۔عراق کے عوام کسی بھی صورت سرزمین عراق پر امریکی فوجی ، اس کے اڈے یا فوجی مربی کا وجود قبول نہیں کریںگے اانہوں نے امریکی فوجیوں کی واپسی کے ساتھ ساتھ عراق میں امریکی سفارت خانے کی بندش اور تمام امریکی کمپنیوں کی واپسی کا بھی مطالبہ ہے ۔ سید مقتدی صدر نے دو ٹوک الفاط میں کہا کہ امریکی غاصب فوج اس سال کے آخر تک عراق کی سرزمین کو چھوڑ دیں

اور اس کے بعد امریکی فوج کو فوجی تربیت یا کسی بھی بہانہ سے اس ملک میں برداشت نہیں کریں گے ۔عراق میں صدر تحریک کے رہنما نے کہا کہ اگر میری انگلی امریکی ہوتی تو اس کو بھی کاٹ دیتا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سال 2008میں بغداد اور واشنگٹن کے درمیان سیکورٹی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے کہ امریکی فوج 2011کے آخر تک عراق کی سر زمین کو چھوڑ کر واپس چلی جائے گی لیکن اب امریکہ عراق کے پارلیمینٹ پر دبا ڈال رہا ہے کہ اس ملک میں اس کی موجودگی کی توسیع کی جائے ، لیکن عراق کی سیاسی پارٹی و عراقی قوم نے اس کی شدید مخالفت کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button