عراق

عراق :شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام پر پرسہ دینے کے لیے لاکھوںجانثاران امام علیہ السلام کی شرکت۔

shiitenews_imam_mossa_kazim_as

عراق کے شہر کاظمین میں فرزند رسول امام موسیٰ ماظم علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے لاکھوں جانثاران امام علیہ السلام عراق کے شہر کاظمین پہنچ رہے ہیں ۔
شیعت نیوز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق آج عراق کے شہر کاظمین میں نور امامت کی ساتھوی کھڑی حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے حوالے سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اس حوالے سے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام موسی کا ظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے بغداد میں شدید حفاظتی انتظامات کئےگئےہیں۔  رپورٹ کے مطابق حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے لاکھوں زائرین شہر کاظمین پہنچتے اور عزاداری کرتےہیں۔ ادھر زائروں کا استقبال کرنے کےلئے کاظمین کے راستے میں سیکڑوں خیمے لگائےگئےہیں جن میں ملت عراق نے زائروں کی پذیرائي کا انتظام کیا ہے۔ یاد رہے عراق میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے عاشقان اھل بیت علیھم السلام کو حملوں کا خطرہ رہتا ہے۔عراقی حکومت نے تکفیری دہشتگردوں کو ناکام بنانےکےلئے کڑے حفاظتی انتظامات کئےہیں۔
عراق کے شیعہ پیدل کاظمین کی طرف سفر کرتے ہیں
ایک میلیون سے بھی زیادہ شیعہ عراق میں امام موسی کاظم (ع) کے روز شہادت کی مناسبت سے کاظمین کی طرف پیدل سفر کر رہے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق دس لاکھ سے بھی زیادہ شیعہ و خاندان عصمت و طهارت (ع) کے عاشق گذشتہ روز سے پیدل کاظمین کی طرف امام موسی کاظم (ع) کے روز شہادت پر عزاداری و ماتم کے لئے ان کے روضہ مبارک کی طرف جا رہے ہیں ۔
یہ پروگرام سخت حفاظتی انتظامات کے تحت منعقد کی جا رہی ہے خواتین ، مرد ، بچے بوڑھے جوان سب پیدل کاظمین کے راستہ میں حضرت امام موسی کاظم (ع) کے روضہ مبارک کی طرف جا رہے ہیں اور دسوں ھزار مومنین ابھی تک روضہ مبارک تک پہوچ چکے ہیں ۔
انجمنیں عزاداروں کی خدمت کے لئے مختلف مقام پر کیمپ و ٹینٹ کا انتظام کیا ہے عزاداروں کے لئے کھانا اور رہنے کی مشکلات نہی ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کے شیعہ چہلم امام حسین علیہ السلام اور شعبان کی پندرہویں تاریخ کی طرح امام موسی کاظم علیہ السلام کے شہادت کے روز دہشت گردوں کی دھمکی کا بغیر خیال رکھے ہوئے سردی و گرمی میں اس ملک کے مختلف شہر سے کربلا اور کاظمین کی طرف پیدل سفر کرتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button