عراق

نجف :جشن ولادت با سعادت امام علی (ع)،دنیا بھر سے عاشقوںکی آمد

shiitenews_imam_ali_asnajafنجف اشرف میں ولادت با سعادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے عراق کے مختلف شہروں سمیت دنیا بھر سے لاکھوں عاشقان ولایت و امامت کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔شیعت نیوز مانیٹرگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق تیرہ رجب المرجب ولادت با سعادت امیر المومنین مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے دنیا بھر سے عاشقان ولایت کا عظیم الشان اجتماع نجف اشرف میںحرم امام علی علیہ السلام میں جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراق کے مختلف شہروں او ر دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عاشقان ولایت حرم امام علی علیہ السلام میں جمع ہو چکے ہیں جہاں وہ ولادت با سعادت امام علی (ع)کی مناسبت سے عبادات و اعمال انجام دے رہے ہیں اور اپنے آقا و مولا امام علی علیہ السلام سے تجدید عہد وفا کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ تیرہ رجب کو مولائے متقیان حضرت امام علی (ع)کی ولادت کی مناسبت سے ہر سال دنیا بھر سے لاکھون عاشقان امام علی علیہ السلام عراق کے مقدس شہر نجف اشرف آتے ہیں اور امام علی علیہ السلام کے حرم مقدس میں جمع ہو کر تجدید عہد کرتے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب سے حرم مقدس امام علی (ع)میں لاکھوں زائرین موجود ہیں جو ولادت با سعادت امام علی علیہ السلام کے جشن کی محافل منعقد کر رہے ہیں جبکہ عبادات و اعمال انجام دئیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button