عراق

عراق:شیعہ رہنما کا قاتل گرفتار

shiitenews_Ali_Faisal_al_Lamiعراقی کے ادارلحکومت بغداد کے راستے میں قتل ہونے والے شیعہ عراقی رہنما کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس نے عراقی شیعہ رہنما علی فیصل الامی کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ قاتل کا تعلق سابق ڈکٹیٹر صدام کے انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ سے ہے جس نے عراقی شیعہ رہنماعلی فیصل کو گذشتہ جمعرات کو بغداد کے راستے آتے ہوئے دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا تھا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو بغداد کے علاقے تاجی سے گرفتار کیا گیا ہے تاہم تفتیش کے دوران تاحال قاتل نے اپنے جرم کا اعتراف نہیں کیا ہے دوسری جانب اعلیٰ حکام کاکہنا ہے کہ مقتول شیعہ رہنما علی فیصلالامی ایک متحرک اور اچھے سیاست دان تھے کہ جنہوں نے گذشتہ برس شیعہ اور سنی حلقوں میں اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینے اور پارلیمنٹ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button