عراق

آیت اللہ سیستانی 15 سال بعد اپنی رہائشگاہ سے باہر نکلے

Ayatullah-ali-sistaniمرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی سیدعلی سیستانی 15 سال بعد نجف اشرف میں اپنی رہائشگاہ سے باہر نکلے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم کے والد ماجد، آیت اللہ سید علی حکیم کی وفات حسرت آیات پر 15 برس کا عرصہ گھر کی چاردیواری میں گذارنے کے بعد پہلی مرتبہ گھر سے نکل کر تعزیت کے لئے آیت اللہ حکیم کے گھر تشریف لے گئے۔
معدوم ڈکٹیٹر صدام کی آمریت کے آخری برسوں میں علمائے کرام، بالخصوص آیت اللہ العظمی سیستانی کو شدید خطرات لاحق تھے اور 2003 میں امریکی قبضے کے بعد نہ صرف خطرات میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ دہشت گردی اور بزرگ شخصیات کو درپیش میں شدید اضافہ ہوا۔ جس کے باعث آپ پہلی بار اپنی ارادے سے گھر سے نکلے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی آپ بیماری کی وجہ سے گھر سے بیرون ملک منتقل کئے گئے تھے اور وہاں سے واپسی پر حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے حرم مطہر پر حاضری دی اور زیارت کے بعد گھر واپس پہنچے جس کے بعد آج پہلی بار گھر سے باہر نکلے ہین۔

متعلقہ مضامین

Back to top button