عراق

عراق میں سینکڑوں افراد کی اجتماعی قبور دریافت

mass_graveعراقی صوبہ دیالہ میں سیکورٹی فورسز نے ایسی اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس میں ایک سو پچاس سے زائد افراد کو ظلم وبربریت کا نشانہ بناتے ہوئے زندہ درگور کر دیا گیا تھا۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی صوبے دیالہ کی پولیس فورسز نے چھان بین کے دوران ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے کہ جس میں ایک سو پچاس سے زائد عراقیوں کے جسم کے باقیات دریافت ہوئی ہیں ۔اطلاعات کے مطابق یہ اجتماعی قبر جمعہ کے روز عراقی صوبہ  دیالہ سے 65کلومیٹر شمال مشرق میں رہائشی علاقے کے نزدیک سے دریافت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مقامی افراد کاکہنا ہے کہ ان تمام افراد کو امریکی دہشت گرد افواج نے اپنے ظلم کا نشانہ بنایا تھا تاہم بعد ازاں انھیں زندہ درگور کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب عراقی ادارہ برائے انسانی حقوق کاکہناہے کہ اجتماعی قبر میں ملنے والے ایک سو پچاس افراد کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم ہماری کاروائی جاری ہے،عینی شاہدین کاکہناہے کہ 2003ء کے بعد سے امریکی فوجیوں کا نشانہ بننے والے زیادہ تر کرد شیعہ ہیں جن کو امریکی دہشت گرد افواج نے اپنی دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں اجتماعی قبور میں دفن کر دیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیرلی فورنیا کے ایک تحقیقیاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی طرف واضح اشارہ دیا ہے کہ عراق پر امریکی افواج کے قبضے کے بعد سے اب تک لاکھوں بے گناہ شیعہ افراد امریکی افواج کی دہشت گردیوں کا نشانہ بن چکے ہیں اور ایک سو پچاس افراد کی اجتماعی قبر کا دریافت ہونا بھی انہی دہشت گردانہ کاروائیوں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button