عراق

ڈیکٹیٹرحکومت کا دور ختم ہوچکا ہے

aytollah_madrasiکربلا معلی کے ایک عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ڈیکٹیٹرحکومت کا دور ختم ہوچکا ہے مصر کے حکام کو حکومت چھوڑنے کی نصیحت کی ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، کربلا معلی کے ایک عالم دین، حضرت آیت الله سید محمد تقی مدرسی ایک بیان میں مصر کے حکام کو حکومت چھوڑنے کی نصیحت کی اور امت اسلامیہ چاھا کہ اس ملک میں امینت اور اتحاد ویکجہتی کا تحفظ کریں ۔
اانہوں نے کہا کہ دنیا کی تمام قومیں اور حکام کی ذمہ داری ہے مصراورتمام عربی واسلامی ممالک کے اتحاد ، امنیت اور انسانی کرامت کی حمایت کریں ۔
انہوں نے ملت مصر کو ٹکراو سے بچنے کی سفارش کرتے ہوئے کہاکہ مصرکے شھری ٹکراو ، عمومی اموال کی غارت گری اور گورمنٹ وخصوصی اداروں کے سازوسامان کے لوٹنے سے پرھیز کریں اور اس ملک کے حکام کی بھی ذمہ داری ہے عوام کی مانگ پوی وکرنے کی کوشش کریں ۔
آیت الله مدرسی کاکہنا تھا کہ ڈیکٹیٹر افراد اور ظلم وجور پر مبنی افراد کا وقت ختم ہوچکا ہے مصر کے حکام ملت ووطن کے حق میں اپنے مقام سے کنارہ گیری اختیار کریں اور عوام کی مانگ کے اگے قیام نہ کریں ۔
کربلا معلیٰ سے تعلق رکھنے والے اس عالم دین کاکہنا تھا کہ حکومت سے کنارہ گیری میں ھر روز تاخیر عوام کے ناراض ہونے اور ملک کے حالات کو مزید خراب کا سبب ہے پاک وصاف الیکشن کا انعقاد موجودہ حالات کے خاتمہ کا سبب ہوگا کیوں انتخابات ازادی اور انسانی کرامت کا سبب بنتی ہے ۔
آیت الله مدرسی نے اخر میں کہا : ظلم وجور کا زمانہ ختم ہوچکا ہے ڈیکٹیٹر افراد کے طرز عمل بھی بہت جلد نابود ہوجائیں گے کیوں خداوند متعال نے ان کے لئے بری تقدیر لکھی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button