عراق

علاقہ کے بعض ممالک میں انقلاب انے کی امید ہے

najaf_imam_jumaنجف اشرف کے امام جمعه نے علاقے کے بعض ممالک میں ظالم حکومت اور ظالم نظام پائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی تیونس جیسا عوامی انقلاب علاقہ کے بعض ممالک میں انے کی امید ہے۔رپورٹ کے مطابق ، نجف اشرف کے امام جمعه ، حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے نماز جمعہ کے خطبے میں جو حسینیه فاطمیه کبری نجف اشرف میں منعقد ہوا تیونس کے صدر جمھوریہ کے فرار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : تیونس کا  عوامی انقلاب اور وہاں صدر جمھوریہ زین العابدین بی علی کا فرار ہونا اسے صدام حسین کی عاقبت سے ھمکنار کرے گا ۔
انہوں نے مزید کہا : تیونس کی عوام نے واضح کردیا کہ دنیا کے لوگ اب ظلم سے تھک چکے ہیں اور علاقے کے بعض ممالک جن کی حکومتیں ظلم وزیادتی کی بنیادوں پراستوار ہیں ان میں بھی اسی کے مشابہ انقلاب انے کی پوری پوری امید ہے ۔
حجت الاسلام قبانچی نے علاقے کے حکام کی عراق میں تشریف اوری پر خوش امدید کہتے ہوئے کہا : عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری عمرو موسی ، کویت کے وزیر اعظم ، شیخ ناصر الاحمد اور سوریہ کے وزیر اعظم محمد ناجی العطری کے سفر عراق نے ثابت کردیا کہ علاقے کے ممالک نئے حکومتی نظام کو ماننے کے لئے تیار ہیں اور عراق اپنے حقیقی مقام تک پہونچنے کی راہ میں گامزن ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button