عراق

عراق:مقتدیٰ الصدر کے اچانک ایران جانے کا انکشاف

Muqtada_al_Sadarعراقی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے قریبی ساتھیوںنے اس بات کا انکشاف کیاہے کہ معروف شیعہ عراقی امریکا مخالف رہنما سید مقتدی ٰ الصدر جمعہ کے روز اچانک ایران چلے گئے ہیں ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکا مخالف شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے قریبی ساتھیوں کی جانب سے ان کے آفس سے جاری کئے گئے ایک بیان میں اس بات کا ابنکشاف کیا گیاہے کہ معروف شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر جمعہ کے روز اچانک ایران چلے گئے ہیں  ،رپورٹ کے مطابق اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ ایران میں دو ہفتے سے زائد کا قیام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کے امریکا مخالف شیعہ رہنما سید مقتدی ٰ الصدر جو کہ حوذہ علمیہ قم سے فارغ التحصیل ہیں تین سالہ جلا وطنی کے بعد ایران سے واپس عراق تشریف لائے تھے،مقتدیٰ الصدر پر امرکی مخالفت اور امریکی فوجیوں کے خلاف جہاد کرنے کے الزام میں امریکی انتظامیہ نے وارنٹ جاری کئے ہوئے تھے تاہم عراقی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے ایران سے واپس آنے کے بعد اپنے پہلے جلسہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا واضح اعلان کیا تھا کہ وہ عراقی حکومت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور امریکی افواج کے قبضہ کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button