دہشتگردی عراق کے دشمنوں کا کام

عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے کربلا کے دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کرتےہوئے کہا ہےکہ یہ دہشتگردی عراق کے دشمنوں کا کام ہے۔نوری المالکی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے جانے والے مردوں، عورتوں اور بچوں کا قتل عام دینی اور انسانی اقدار کی دشمنی ہے اور عوام کو مرعوب کرنے اور فتنے برپا کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگردانہ بم دھماکے تکفیری گروہ نے کئےہیں یادرہے گذشتہ روز کربلا کے باہر چار دہشتگردانہ بم دھماکے ہوئےتھے جن میں ستاون زائر شہید اور دوسو سے زائد زخمی ہوئےتھے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ عراقی سکیورٹی فورسس نے بائيس دہشتگرد سرغنوں کوگرفتار کرلیا ہے۔
ان دہشتگرد سرغنوں کو میسان، دیالہ، بابل ، واسط اور بغداد میں گرفتار کیا گيا ہے۔ عراق کے باخبر ذرایع کے مطابق امریکہ اور بعض عرب ممالک دہشتگردوں کی مدد کرتےہیں۔








