عراق

دنیا بھر سے لاکھوں عاشقان امام حسین علیہ السلام کی کربلا آمد

karbala_dسید الشہداء حضرت امام حسین علیھم السلام کے چہلم کی آمد کی مناسبت سے عراق اور دنیا کے مختلف ملکوں سے دسیوں لاکھ زائرین اور سوگوار کربلائے معلی کی جانب روانہ ہوچکے ہيں۔کربلائے معلی سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ کربلا پہنچنے والے ماتمی دستوں کے راستے میں عراق کی سیکورٹی فورسز تعینات ہيں اور عراق کے مختلف صوبوں سے امام مظلوم کربلاکے سوگوار بڑی تعداد میں کربلائے معلی پہنچ رہے ہيں جبکہ دنیا کے  مختلف ملکوں سے بھی امام عالیمقام کے چاہنے والے کربلائے معلی یا تو پہنچ چکے ہيں یا پہنچ رہے ہيں۔
کربلا جانےوالے راستوں میں سیکڑوں استراحتی کیمپ بنائے گئے ہيں جہاں لوگوں کے لئے کھانے پینے اور لنگر کا بھی انتظام ہے۔عراق کے مسلمان اربعین حسینی کے موقع پر پورے عراق سے عام طور پر پا پیادہ کربلائے معلی جاتے ہيں۔
کربلا ئے معلی میں سیکورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس سال گذشتہ برسوں کے مقابلےمیں زیادہ تعداد میں زائرین کے وہاں پہنچنے کی توقع ہے کربلائے معلی ميں گذشتہ پیر سے ہی سیکورٹی کے انتظامات بہت سخت کردئے گئے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button