عراق

کربلا ئے معلی میں میں کار بم دھماکے، متعددافراد شہید

karbala_twin_bomb_blastعرااق کے مقدس شہر کربلا جانے والے زائرین کے راستے میں کار بم کے دو دہماکوں میں متعدد زائرین شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں ۔
بموں کے یہ دونوں دہماکے کربلا کے مضافاتی مقامات مختلف شاہراہوں پر ہوئے دہماکوں میں 45 زائرین کے موقع پر ہی شہید  ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ ۔اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اہلکار اور امدادی دستوں امدادی کام شروع کردیا ہے ۔
اس قسم کے واقعات میں تکفیری گروہ کہ جنہیں امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے ملوث بتائے جاتے ہیں ۔
اس سے قبل عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی کے پولیس سربراہ نے بتایا تھا کہ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی سیکورٹی اور تحفظ کے لئے پچاس ہزار پولیس اور فوجی جوانوں کو تعینات کیاگیا ہے ۔
کربلائے معلی کے سربراہ نے بتایا کہ دھماکوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے والےاور دھماکے کی ممکنہ کاروائیوں کا پتہ لگا کران کا سدباب کرنےوالے خصوصی دستوں نے اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہيں ۔
انھوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورس کے کئی دستوں کو کربلائے معلی سے باہر مضافاتی علاقوں میں بھی تعینات کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر عراق اور پوری دنیا سے دسیوں لاکھ کی تعداد میں زائرین کربلائے معلی پہنچتے ہيں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button