عراق

آیت اللہ سیستانی کی کا کلام حکیمانہ ہے

sistani__umro_moosaعرب یونین کے سکریٹری جنرل عمرو موسی نے آج آیت اللہ سیستانی کے ساتھ ملاقات کے بعد ان کی شخصیت کو عظیم اور قابل تقلید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ سیستانی کا کلام حکیمانہ اور قابل عمل باتیں ہے۔رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل عمرو موسی نے آج نجف اشرف میں مرجع  تقلید حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی کے ساتھ ملاقات کے بعد ان کی شخصیت کو عظیم اور قابل تقلید اور ان کے کلام کو حکیمانہ اور قابل  عمل قرار دیا ہے۔
عمرو موسی نے اس ملاقات میں آیت اللہ سیستانی کو عراقی حکام کے ساتھ ہونے  والی گفتگو سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ عراق میں پائیدار امن قائم کرنے کی حامی ہے۔
عمرو موسی نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی بغداد میں عرب رہنماؤں کے اجلاس کے حامی ہیں۔
عرب یونین کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ عربی اور اسلامی ممالک کے موجودہ حالات اور عراق کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آیت اللہ سیستانی کی باتیں حکمت سے مالامال یں۔
عمرو موسی نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی درخشاں اور تابناک مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں۔
عمرو موسی نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی کے ساتھ میری یہ پہلی ملاقات نہیں ہے بلکہ میں جب بھی عراق کا سفر کرتا ہوں تو ان سے ضرور ملاقات کرتا ہوں اور ان کی نصیحت پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ عمرو موسی نے مارچ 2010 میں آخری بار آیت اللہ  سیستانی سےملاقات کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button