عراق

عراق سے امریکی فوج کو نکلنا ہوگا ، نوری مالکی

noori_al_malki_1عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو امریکی فوج کی ضرورت نہيں ہے
نوری مالکی نے امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ سے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ دوہزار گیارہ کے بعد عراق میں امریکی فوج نہيں رہے گی انھوں نے کہا کہ بغداد و واشنگٹن کے مابین فوجی انخلاء سے متعلق سمجھوتہ اپنی جگہ باقی ہے اور اس سمجھوتے کی بنیاد پر عراق سے امریکہ کے ایک ایک فوجی  کو نکلنا ہوگا ۔ امریکہ اور عراق کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے مطابق جو سن دوہزارآٹھ میں ہوا تھا واشنگٹن سن دوہزار گیارہ تک اپنے تمام فوجیوں کو عراق سے نکال لینے کا پابند ہے ۔ عراقی وزیر اعظم نے اسی طرح ایک بار پھر اپنا یہ موقف دوہرایا کہ عراق کی حکومت اور سیکورٹی فورسز ملک میں ہرطرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے اور ملک کی ارضي سالمیت و اقتدار اعلی کا تحفظ کرنے کی توانائی رکھتی ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button